16 جون 2010 - 19:30

تہران کےخطیب نمازجمعہ نے کہاہےکہ ایران کےعوام اور حکام کانعرہ ، پرامن ایٹمی انرجی سب کےلئے اورایٹمی ہتھیارکسی کےلئے نہیں ہے۔

 حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں تہران میں کل ہونےوالی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ملت ایران اس طرح کی کانفرنسیں کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارےدین اورآئین نے تمام انسانوں کےحقوق پرتاکید کی ہے۔تہران کےعارضی امام جمعہ نے ایران کےخلاف امریکی صدرباراک اوبامہ کی دھمکیوں کےبارےمیں کہاکہ ایران کےخلاف اوبامہ  کی دھمکی کھلی رسوائی اور محض حماقت ہے۔کاظم صدیقی نےکہاکہ امریکہ جس کاایٹمی حملے کےسلسلےمیں ذلت آمیز ماضی رہ چکاہے ، پرامن ایٹمی پروگرام کی وجہ سے دوسرےملکوں کی مذمت کرنےکاحق نہيں رکھتا۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےواشنگٹن میں ہونےوالی حالیہ ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ان کی کانفرنسیں کھوکھلی اوربے بنیاد ہوتی ہیں۔حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایران کےایٹمی سائنسدانوں کوسراہتےہوئےانھیں اسلامی جمہوریہ ایران کےلئے باعث سربلندی قراردیا اورکہاکہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے ثابت کردکھایاکہ دین ، علم ، پیشرفت اورترقی سے ہماہنگ ہے اور اس سے تضاد نہيں رکھتا۔ تہران کےخطیب نمازجمعہ نےکہاکہ دنیاچاہے یا نہ چاہےملت ایران اپنے نوجوان سائنسدانوں کےذریعے اس کام کوجاری رکھےگی اوراعلی اہداف تک پہنچ جائےگی ۔ تہران کےعارضی امام جمعہ نےاٹھارہ اپریل ، یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دنیا کی مضبوط افواج میں شامل ہیں جواپنےملک  اورانقلاب اسلامی کےثمرات کی حفاظت ودفاع کےلئےکے کمربستہ ہیں۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے اس سال کودوگنی ہمت اورچوگنی خدمت کاسال قراردئےجانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے زیادہ سے زیادہ کام اورخدمت کوانسانی زندگی کے‎ سب سے اہم اخلاقی ، عرفانی ، اقتصادی ، سماجی اورسیاسی مسائل میں سے قراردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110 

تفصیل:

امریکی صدرکا بیان احمقانہ اورذلت آمیزہے      تہران کی مرکزی نمازجمعہ آج حجت الاسلام کاظم صدیقی کی امامت میں اداکی گئي جس میں نمازیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے نمازیوں کوتقوای الہی اختیارکرنے کی سفارش کرتے ہوئے گناہوں سے دوررہنے کی نصیحت کی ۔ انھوں نے فضیلت نمازپرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نمازمیں بے شماراسرار و رموزپائے جاتے ہيں انھوں نے کہاکہ نمازکی بینادی شرط طہارت ہے اورطہارت وہ چیزہے کہ جس کی بنیاد پرمعاشرے میں اس شخص کے گرویدہ ہوجاتے ہيں جوپاک وصاف رہتا ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہيں کہ جوصاف وشفاف رہتا ہے لوگ اس سے ملنے کے مشتاق رہتے ہيں انھوں نے کہاکہ غیرمنظم اوراپنی صفائی وطہارت کا خیال نہ رکھنےوالے شخص کی طرف لوگ کراہت کی نگاہ سے دیکھتے ہيں انھوں نے معروف عالم دین اورعارف ملا نراقی مرحوم کی کتاب سے ایک حدیث نقل کی جس میں رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا  ارشاد ہوتا ہے کہ دین کی بنیاد نظافت اورپاکیزگی پرہے  ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اگربنیاد ہی  آلودہ اور گندی ہوتو پھر عمارت ہی کمزورہوجاتی ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے ایک اورحدیث نقل کی جس میں ارشاد ہوتا ہے کہ الطہورنصف الایمان یعنی طہارت نصف ایمان ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسی لئے ہم کہتے ہيں کہ لاالہ الا اللہ یعنی جب تک شرک وکثافت گناہ کا انکارنہيں کرلیتے اس وقت تک اللہ کی الہویت کا اقرارنہيں ہوسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہرطرح کی آلودگی ایمان پراثراندازہوسکتی ہے ۔ایک اورمقام پررسول اکرم سے ارشاد ہوتا ہے کہ الطہورمفتاح الایمان یعنی طہارت ایمان کی کنجی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرہم باب اللہ تک پہنچنا چاہتے ہيں توہمیں پاک وطاہرہونا ہوگا ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ جوپاک نہيں ہوگا کسی بھی صورت میں اللہ کی بارگا میں نہيں پہنچ سکتا خواہ شرعی اعتبا ر سے جیسے نمازوغیرہ کہ اگرانسان پاک نہيں ہوگا تونمازنہيں پڑھ سکے گا اورخواہ معرفت کے اعتبار سے ہو کہ، اگرکسی کے دل میں شرک کی کثافت ہوگی تووہ اللہ کی معرفت ہرگزحاصل نہيں کرسکے گا ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا جس کومقصد اورکامیابی تک پہنچنا ہے اسے ہرحال میں تزکیہ اورطہارت کی منزلوں پرفائز ہونا ہوگا جسیا کہ قرآن کریم میں ارشادہوتا ہے قد افلح من زکیھا جس نے تزکیہ نفس وطہارت کا راستہ اختیار کیا وہی کامیاب ہے اورجس نے خود کوآلودہ کرلیا اس نے اپنا ہی نقصان کیا ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ سب کواس بات کا یقین رہنا چاہئے کہ دنیا کی زندگی بہت جلد ختم ہوجانے والی ہے یہ بات سبھی جانتے ہيں کہ جوبھی آیا ہے اسے اس دنیا سے  جانا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنی کامیابی کے لئے پاکیزگی وطہارت کودل وجان سے اپنے مدنظرقراردیں ۔انھوں نے کہاکہ باطنی آلودگی ميں جہاں سب سے بڑی آلودگي شرک ہے وہيں بدگمانیاں کینہ اورعداوتيں اورایک دوسرے کے بارے میں برے خیالات رکھنا یہ بھی باطنی برائیاں اورگندگیاں ہيں بنابریں ظاہری طہارت وصفائی کے ساتھ ساتھ ہمیں باطنی صفائی کا ہرحال میں خیال رکھنا چاہئے  ۔اوریہی عمل ہمارے لئے توشہ آخرت ہوگا اوردنیا میں بھی مادی قوتوں پرغلبےکا باعث ومحرک ہوگا انھوں نے کہا کہ اگرہم باطنی اعتبار سے پاک وطیب ہوں گے تو اسرائیل جیسی کوئي بھی غاصب وجارح حکومت ہمارا کچھ بھی نہيں بگاڑسکے گی ۔تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نمازکے دوسرے خطبے میں کہاکہ انسان ہروقت امتحان اورابتلاء کی منزل میں رہتا ہے انھوں نے کہا کہ قرآن میں ارشادہوتاہے کہ انسان کوپیش آنے والی تمام مصیبتیں خود انسانی اعمال کا ردعمل ہے ۔ تہران کےخطیب جمعہ نے کہاکہ خداتو  کریم ورحیم اور لطیف ومہربان ہے وہ کسی کو بے جہت موردعذاب وابتلاء قرارنہيں دیتا ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ آج اسلامی جمہوریہ ایران اہل بیت اطہار کے لطف وکرم اورخدا وندعالم کی تائید ونصرت کی بدولت تمام ترسازشوں کے مقابلےميں سربلند ہے انھوں نےکہاکہ ایران کے خلاف گذشتہ تیس برسوں کے دورا ن ہر طرح  کا دباؤ ڈالا گيا  یہاں تک کہ آٹھ سال تک تباہ کن جنگ بھی مسلط کی گئي مگرچونکہ ایران کے عوام اورحکام کا شیوہ پاکیزگي وطہارت ہے اوراللہ پرایمان رکھتے ہيں اسی لئے آج ایران کا کوئي بھی کچھ نہيں بگاڑ سکا تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکی صدر کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پرمبنی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اوبامہ کا یہ بیان انتہائی احمقانہ اورذلت آمیز ہےحجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہاکہ جس ملک نے خود ایٹم بم کا استعمال کیا ہواورجس کے پاس سب سے زیادہ ایٹم بم اورمہلک ہتھیار ہوں وہ کس طرح دوسرے ملک کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی مخالفت کرسکتا ہے انھوں نے اسی طرح واشنگٹن میں ہونےوالی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کونمائشی کانفرنس قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے یہ سب محض دکھاوے کے لئے کیا تھا ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے انھوں نےکہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک شخص کوہلاک کرنا پوری دنیاکے لوگوں کوہلاک کرنے کے مترادف ہے بنابریں اسلامی جمہوری نظام نےاپنی اسلامی تعلیمات اوراصولوں کی بنیاد پرکبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہيں کی  ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کل سے شروع ہونےوالی دوروزہ ترک اسلحہ ایٹمی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کا نعرہ ایٹمی ٹکنالوجی سب کے لئے ہے اورایٹمی ہتھیار کسی کے لئے نہيں ہے اوراس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد کرنے کا حق بھی ایران کا ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح یوم مسلح افواج کی مناسبت سے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دنیا کی مومن ترین اورمتدین ترین افواج ميں سے ہيں ۔